راولپنڈی ،نوسر باز گینگ نے ایک ہی رات میں 38افراد کو نشہ آور مشروب پلا کر لاکھوں کی نقدی اور درجنوں قیمتی موبائل فونز سے محروم کر دیا

منگل 21 اگست 2018 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2018ء) تھانہ پیر ودھائی کے علاقے میں نوسر باز گینگ نے ایک ہی رات میں 38افراد کو نشہ آور مشروب پلا کر لاکھوں کی نقدی اور درجنوں قیمتی موبائل فونز سے محروم کر دیا مقدمات درج ملزمان عدم گرفتار، تفصیلات کے مطابق تھانہ پیر ودھائی جہاں دوسرے صوبوں اور شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کا بے حد ہجوم ہے جہاں ایک نوسر باز گینگ حرکت میں آیا ہوا ہے جو مسافروں اور سادہ لہو شہریوں کو باتوں میں لگا کر دھوکہ دہی سے دلی ہمدردی کیرتے ہوئے نشہ آور مشروب پلا کر بے ہوش ہونے پر ان کی جیب اور سامان سے لاکھوں نقدی اور درجنوں موبائل فونز نکال کر رفو چکر ہو جاتا ہے ایک ہی رات میں 38افراد بے ہوشی کی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کیے گئے ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ تھانہ سبزی منڈی پولیس بھی اس گینگ کی تلاش میں ہے تاہم اس گینگ کو گرفتار کرنے کے لیے ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی نے سادہ لباس میں پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعنیات کر دیے ہیں تا کہ اس نوسر باز گینگ کی جلد از جلد گرفتاری عمل میں لائی جا سکے ،

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں