شہر میں ڈکیتی کی وارداتیں،مزاحمت پر دو افراد زخمی،صحافی سے نقدی موبائل اور قربانی کا جانور چھین لیا گیا

منگل 21 اگست 2018 22:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) تھانہ صادق آباد کے علاقے شکریال میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ،پولیس کے مطابق زخمیوں میں سلطان اور بخشن شامل ہیں جہنیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والی شہری کو لوٹا اور فائرنگ کی۔

دریں ثناء تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات نامعلوم ڈاکو مقامی اخبار کے صحافی سے قربانی کا بکرا ،30 ہزار نقدی اور موبائیل فون لوٹ کر فرارہوگئے، پولیس کے مطابق رحیم آباد پل کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے احسان بخاری اور ان کے بھائی کو لوٹا ہے،احسان بخاری نے تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں