عید الاضحی کے موقع پرپندرہ ہزار ٹن آلائشوں اور کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگایا جائے گا‘ ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی

منگل 21 اگست 2018 22:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی راولپنڈی ڈاکٹر رضوان شیر دل نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہرمیں قر بانی کے جانوروں کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ کو ڈمپینگ سائیڈ پر منتقل کرنے کے لیے تین ہزار اہلکار وں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ہیں۔اس آپریشن کے دوران تقریبا 15ہزار ٹن آلائشوں اور کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگایا جائے گااور صفائی کر نے کے بعد شہر بھر کی گلیوں ، محلوں میں چونا ڈالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے اندرون شہر سے آلائشیں اور کوڑاکر کٹ اکٹھاکرنے کے لیے عارضی ٹرانسفر اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو آلائشیں مخصوص مقامات پر رکھنے اور اٹھانے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1139پر اطلا ع دینے کی باقاعدہ آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ کیمپ لگائے جائیں گے اور شہریوں کو آلائشیں ڈالنے کے لیے خصوصی شاپر ز فراہم کیے جا ئیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری یہ کوشش ہوگی کہ عید کے تین دن مکمل ہونے پر شہر میں مثالی صفائی مکمل طور پر دکھا ئی جائے اور اس صفائی کے نظام کو بر قرار رکھنے کے لیے راولپنڈی و چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے عید الاضحی کے حوالے سے صفائی کا مر بوط پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں