سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہائی کے بعد خصوصی طیارہ کے ذریعے لاہور روانہ ہو گئے

بدھ 19 ستمبر 2018 23:23

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہائی کے بعد خصوصی طیارہ کے ذریعے لاہور روانہ ہو گئے
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) سابق وزیراعظم محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر سنٹرل جیل اڈیالہ سے رہائی کے بعد خصوصی طیارہ کے ذریعے لاہور روانہ ہو گئے۔ بدھ کو ایون فیلڈ ریفرنس کی معطلی کے فیصلہ کے بعد مجرمان کو کالونی گیٹ کے ذریعے رہا کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیل سے باہر آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا استقبال کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف سمیت دیگر قائدین نے رہائی سے قبل جیل میںسابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ استقبال کرنے کیلئے سنٹرل جیل اڈیالہ کے باہر ہزاروں کارکنان موجود تھے۔ محمد نواز شریف کو انتہائی سخت سکیورٹی حصار میں نور خان ایئربیس لایا گیا جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور روانہ ہو گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں