نواز شریف کی اڈیالہ جیل کے اندر بنائی گئی تصاویر کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
تصاویر مرتضیٰ جاوید عباسی نے بنوائیں اوراپنے بیٹے کو بھیج دیں
سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 ستمبر 2018 12:46
(جاری ہے)
قانون کی دھجیاں اُڑانے والے کوئی اور نہیں بلکہ مسلم لیگ ن کے ہی رہنما تھے۔
سابق ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی موبائل فون چھپا کرجیل لے کر گئے اور فون سے تصاویر کھینچ کر اپنے بیٹے حسین مرتضیٰ کو بھیج دیں جس کے بعد حسین مرتضیٰ نے تصاویر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپ لوڈ کیں۔ یہی نہیں بلکہ ن لیگی رہنما پابندی کے باوجود قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مٹھائی بھی جیل کے اندر لے گئے تھے، اور جیل کے کسی اہل کار نے انہیں نہیں روکا۔ واضح رہے کہ جیل قواعد کے مطابق مٹھائی یا کیمرہ لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی۔ جیل کے اندر کھینچی گئی تصاویر میں ایف ڈرین کیس میں اڈیالہ جیل میں قید حنیف عباسی کو بھی نواز شریف کے ہمراہ جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں دیکھا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جس وقت سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائی کے معاملات چل رہے تھے اس وقت حنیف عباسی جیل سپریٹنڈنٹ کے دفتر میں نواز شریف کے اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے، اب سوال یہ اُٹھتا ہے کہ آخر حنیف عباسی کس حیثیت میں جیل سپریٹنڈنٹ کے دفترمیں موجود تھے؟جیل قواعد کے مطابق عمر قید کے مجرم سے ملاقات کا وقت شام چار بجے تک ہوتا ہے، ایسے میں حنیف عباسی کیسے نواز شریف سے ملنے چلے گئے؟ ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے اور قانون کی دھجیاں اُڑانے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
برطانوی قونصل خانے کے دو رکنی وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ،برطانوی قیدیوں سے ملاقات
راولپنڈی پولیس کا سرچ آپریشن،68افراد کے کوائف درج
راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد تعمیرات مسمار
شہدائے پاکستان کو سلام، وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت
پاکستان سعودی عرب سرمایہ کاری کانفرنس
راولپنڈی، موٹروے پولیس اہلکار کو گاڑی سے کچلنے والی خاتون گرفتار
تھانہ ائیر پورٹ کی حدود میں دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کرلیاگیا
راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،گھروں اور دکانوں کے کوائف چیک کئے گئے
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلافک ارروائی ، دس ملزمان گرفتار
کنٹونمنٹ بورڈراولپنڈی نے کینٹ کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن میں 4ٹر ک سامان قبضے میں لے ..
جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کی سزا
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے ..
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری