عاشور ہ محرم ہمیں ہر ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ، فیاض الحسن چوہان

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:28

عاشور ہ محرم ہمیں ہر ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ، فیاض الحسن چوہان
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کربلا میں نواسہ رسول ﷺ نے یزید کے خلاف کلمہ حق بلند کر تے ہوئے شجاعت و بہادری کی جو بے مثال داستان رقم کی ہے اسے قیامت تک فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ عاشور ہ محرم ہمیں ہر ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے ․ انہو ںنے یہ بات شکریال راولپنڈی میں مجلس عزا کے موقع پر عزاداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وزیر اطلاعات و ثقافت نے کہا کہ امام عالی مقام ؓ نے حق و باطل کے مابین فیصلہ کن معرکے میں دین حق کی خاطر اپنے جان نثار ساتھیوں کے ہمراہ اپنی جان قربان کر کے رہتی دنیا تک اسلام کا علم بلند کیا ․ انہو ںنے کہا کہ ہمیں اسوہ شبیری ؓسے سبق سیکھ کر زندگی کے ہر شعبے میں حق کا ساتھ دینے کا عہد کرنا چاہیے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں