اگر حنیف عباسی کو کچھ ہوا تو انکے سیاسی مخالفین،حکومت پنجاب ذمے دار ہو گی ،ْاہلیہ حنیف عباسی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 17:39

اگر حنیف عباسی کو کچھ ہوا تو انکے سیاسی مخالفین،حکومت پنجاب ذمے دار ہو گی ،ْاہلیہ حنیف عباسی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما حنیف عباسی کی اہلیہ نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی سیا سی انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے ،ْاگر انہیں کچھ ہوا تو ان کے سیاسی مخالفین اورحکومت پنجاب ذمے دار ہو گی ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مسلم لیگ (ن)کے رہنماحنیف عباسی کی اٹک جیل منتقلی کے معاملہ پر حنیف عباسی کی اہلیہ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی عارضہ قلب میں مبتلا اور پولن الرجی کے مر یض ہیں اور ڈاکٹر نے حنیف عباسی کو جیل ہسپتال میں رکھنے کا کہا تھاان کی اٹک جیل منتقلی سیا سی انتقامی کارروائی کی بدترین مثال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی کو تجویزکردہ ضروری ادویات بھی پہنچانے نہیں دی جارہیں ،ْ حنیف عباسی سمیت کوئی قیدی اپنی مرضی سے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں نہیں آ سکتا ،اگر انہیں کچھ ہوا تو ان کے سیاسی مخالفین اورحکومت پنجاب ذمے دار ہو گی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں