صبر کا امتحان لیا گیا تو قوم کو مایوس نہیں کرینگے ، میجر جنرل آصف غور

پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،ہم ایٹمی قوت ہیں ، جنگ کیلئے ہر وقت تیار ہیں ، خطے کے امن کیلئے بھاری قیمت چکائی ہے کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ، ڈی جی آئی ایس پی آر ْبھارتی آرمی چیف کا بیان نامناسب ہے، بھارت داخلی دباؤ میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس کا ان کوخود نقصان اٹھانا پڑے، بھارت کی طرف سے اپنے فوجی کی لاش کی بے حرمتی کا الزام پاک فوج پہلے ہی مسترد کرچکی ہے ، ہم ایک عالمی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی حامل فوج ہیں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے نہیں اپناتے ، بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سخت ردعمل

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:45

صبر کا امتحان لیا گیا تو قوم کو مایوس نہیں کرینگے ، میجر جنرل آصف غور
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ہم ایٹمی قوت اور جنگ کیلئے ہر وقت تیار ہیں ، ہمارے صبر کا امتحان لیا گیا تو قوم کو مایوس نہیں کرینگے ، ہم خطے کیلئے امن کیلئے بھاری قیمت چکائی ہے کسی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ،بھارتی آرمی چیف کا بیان نامناسب ہے، بھارت داخلی دباؤ میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس کا ان کوخود نقصان اٹھانا پڑے، بھارت کی طرف سے اپنے فوجی کی لاش کی بے حرمتی کا الزام پاک فوج پہلے ہی مسترد کرچکی ہے ، ہم ایک عالمی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی حامل فوج ہیں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے نہیں اپناتے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پربھرپور ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہبھارتی آرمی چیف کا بیان نامناسب ہے، بھارت داخلی دباؤ میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس کا ان کوخود نقصان اٹھانا پڑے، بھارت کی طرف سے اپنے فوجی کی لاش کی بے حرمتی کا الزام پاک فوج پہلے ہی مسترد کرچکی ہے ، ہم ایک عالمی معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی حامل فوج ہیں اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے نہیں اپناتے انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کی رپورٹ نے بھی بھارتی دعوئوں دعوئوں کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے اور بھارت میں چلنے والی آزادی کی تحریکیں بھارت کے گلے کی ہڈی بن چکی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنایا گیاپاکستان کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔پاکستان امن پسند ملک ہے۔بھارتی فوج کوچاہیے کہ بھارت کے اندرونی معاملات کوہمارے کندھوں پررکھ نہ چلائیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں آزادی کی تحریکوں کووہ دبا نہیں پارہے۔کرپشن چارجز ہیں۔بھارتی فوج اپنی ملکی سیاست میں گھری ہوئی ہے۔

ان تمام چیزوں کارخ موڑنے کیلئے یہ سب کیا جارہا ہے۔۔پاکستان نے خطے میں امن قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے پاکستانی وزیراعظم نے بھی مذاکرات کی پیشکش کی لیکن انہوں نے پہلے قبول کیا پھر انکار کردیا۔اب بھارتی آرمی چیف نے بیان دیا۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان نامناسب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا ملک ہیں جوامن کی طرف جانا چاہتے ہیں ہم ایٹمی ملک ہیں ہم جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن ہم امن کی طرف جانا چاہتے ہیں۔

انڈین آرمی چیف کوبھی سمجھنا چاہیے کہ ہمیں امن کی طرف چلنا چاہیے لیکن امن کی خواہش کوکمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کودہشتگردی کا شکار بنایا گیا۔۔پاکستان کامیابی کے ساتھ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے۔ پاکستان امن پسند ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی سپاہی کی بے حرمتی نہیں کرسکتے چاہے وہ سپاہی کسی دشمن ملک کا ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کوسرجیکل اسٹرائیک کا جواب اپنی پارلیمنٹ کودینا چاہیے وہ اپنی اسمبلی کوبھی جواب نہیں دے پارہے۔انہوں نے کہا کہ خبردار کرتے ہیں کہ بھارت داخلی دباؤ میں آکر کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس کا ان کوخود نقصان اٹھانا پڑے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں