آپریشن ردالفساد کے سلسلہ میں سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی‘

9 دہشت گرد ہلاک‘ فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 7 جوان شہید ہوگئے‘ آئی ایس پی آر

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:26

آپریشن ردالفساد کے سلسلہ میں سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی‘
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) آپریشن ردالفساد کے سلسلہ میں سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقہ غرلامائی اور سپراکنر میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور فائرنگ کے تبادلہ میں پاک فوج کے ایک افسر سمیت 7 جوان شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن جیند، حوالدار عامر، حوالدار عاطف، حوالدار ناصر، حوالدار عبدالرزاق، سپاہی سمیع اور سپاہی انور شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ایک گروہ کی سرحد پار سے داخل ہونے کی اطلاع تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ علاقہ کو کلیئر کرکے مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں