پنجاب بھر میںآئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کے تمام برانڈز کے لیبارٹری تجزیہ کا فیصلہ

اوپن مارکیٹ سے نمائندوں کی موجودگی میں تمام برانڈز کے نمونے 25ستمبر سے اکٹھے کیے جائیں گے

اتوار 23 ستمبر 2018 17:30

راولپنڈی 23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2018ء) پنجاب بھر میںآئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کے تمام برانڈز کے لیبارٹری تجزیہ کا پہلا مرحلہ 25ستمبر سے شروع ہو گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ نو تعینات ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کے تمام برانڈز کا لیبارٹری تجزیے کروانے کا فیصلہ کرتے ہوئے مارکیٹ میں بکنے والے تمام برانڈز کے سیمپلز لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کی باہمی مشاورت سے طے پایاکہ تمام برانڈز کے نمونے 25ستمبر سے اوپن مارکیٹ میں کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں اٹھائے جائیں ۔نمونوں کا تجزیہ عالمی معیار کی دو لیبارٹریوں سے کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

قومی خبر ایجنسی کو یاب اطلاعات کے مطابق نمونوں کے تجزیے کی مکمل رپورٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی سیکشن 2بی کے تحت مفاد عامہ کے لیے شائع کی جائے گا تاکہ عوام الناس کو بھی آگاہی دی جا سکے کہ وہ کیا چیزیں استعمال کر رہے ہیں ۔

ذرائع نے بتایا کہ آئس کریم اور فروزن ڈیزرٹ کے معیار اوران میںشامل اجزاء کی جانچ کے لیے ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ مقرر کردہ معیار پر پورا نہ اترنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں