اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںوطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے،آرمی چیف

وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے،آرمی چیف

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2018ء)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ وطن کی حرمت اور سلامتی تمام چیزوں پر مقدم ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دورے کے دوران کیڈٹس کی تربیت سے متعلق اموراور اکیڈمی میں کیڈٹس کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے پرپی ایم اے کے کمانڈنٹ میجرجنرل اخترنوازستی نے تفصیلی بریفنگ دی۔

(خبر جاری ہے)

دورے کے دوران آرمی چیف نے فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ کیڈٹ عزت،وقار،لگن اورپاک فوج کی دیگراقدارمقدم رکھیں، وطن کی حرمت اورسلامتی تمام چیزوں پرمقدم ہے،کیڈٹ پیشہ ورانہ مہارت اورقائدانہ صلاحیتیں بہتربنانے پرتوجہ دیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں