سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمان کے فیکٹری گودام پر چھاپہ
چھاپے کے دوران گودام سے 21 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں برآمد ہوئیں۔ میڈیا رپورٹ
سمیرا فقیرحسین منگل 25 ستمبر 2018 11:16
(جاری ہے)
کسٹم انٹیلی جنس نے کلرسیداں میں موجود مل پر چھاپہ مارا جہاں سے یہ گاڑیاں برآمد ہوئیں۔
ریڈ کوٹیکسٹائل ملز کافی عرصہ سے بند پڑی تھی۔ ڈی جی کسٹمزانٹیلی جنس شوکت علی کے حکم پرکارروائی کی گئی۔ برآمد کی جانے والی 21 لگژری گاڑیوں پرقطری سفارتخانے کی نمبرپلیٹس لگی ہوئی ہیں۔ ان گاڑیوں میں وی 8، وی 6 اور ویگو ڈالے شامل ہیں، ان گاڑیوں کو لکڑی کے باکس پر کھڑا کیا گیا ہے تاکہ ان کے ٹائرز خراب نہ ہوں۔ کسٹمزحکام نے متعلقہ افراد سے گاڑیوں کے کاغذات طلب کیے لیکن وہ فراہم نہ کرسکے اور نہ ہی گاڑیوں کی موجودگی کے بارے میں کوئی ٹھوس جواز پیش کرسکے جس کے بعد کسٹمز حکام نے قانونی کارروائِی مکمل کی اور نوٹس جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق برآمد کی جانے والی 21 نام کسٹم پیڈ گاڑیوں کے علاوہ بھی وہاں 50 سے زائد گاڑیاں موجود تھیں جنہیں چھاپے سے قبل ہی غائب کر دیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس شوکت علی نے یہاں سے منتقل ہونے والی گاڑیوں کی ریکوری کیلئے پورے ملک میں اپنی ٹیموں کو الرٹ کردیا ہے۔ڈائریکٹر کسٹمز راولپنڈی کا کہنا تھا کہ اس کیس میں دس سے چودہ سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے اور تمام گاڑِیوں کو ضبط کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر قطری سفارتخانے نے گاڑیوں کے کاغذات فراہم کئے تو بھی کسٹمز ایکٹ کے تحت گاڑیوں کے غلط استعمال پر کارروائی ہوگی اور انہیں ضبط کر لیا جائے گا کیونکہ اگر گاڑیاں سفارتخانے کی ہیں تو انہیں پھر سفارتخانے میں موجود ہونا چاہئیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ کہیں سفارتخانے کی آڑ میں اسمگل شدہ گاڑیاں منگوا کر اس طرح استعمال تو نہیں کی گئیں اور اس حوالے سے بھی سفارتخانے سے بھی جواب طلب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں صورتوں میں گاڑیوں کو ضبط کر لیا جائے گا، صرف سفارتخانے کو سفارتی استثنٰی حاصل ہے۔ اس لئے کوئی مقدمہ درج نہیں ہوگا۔ کسٹم حکام کے مطابق گاڑیوں کی مالیت 25 کروڑ روپے ہے۔ واضح رہے کہ ریڈ کو ٹیکسٹائل ملزکا کیس پہلے ہی نیب میں چل رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے آبائی شہروں میں آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی زیر صدارت اجلاس
پاک فوج کا وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت
سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ پنجاب سٹوڈنٹس کو سواری کے حوالے سے خود مختار بنانا چاہتی ہیں،صوبائی وزیرپنجاب بلال اکبر خان
سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں منعقدہ انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
افغانستان سے پاکستان میں گھسنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشرٴْبا انکشافات
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں مسافر بس میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیا، موبائل فون ..
راولپنڈی پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں رابری مع قتل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان ..
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری