اڈیالہ جیل سپرٹنڈنٹ آفس میں حنیف عباسی کی موجودگی کی رپورٹ مسترد

منگل 25 ستمبر 2018 20:53

اڈیالہ جیل سپرٹنڈنٹ آفس میں حنیف عباسی کی موجودگی کی رپورٹ مسترد
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوازشریف کی رہائی کے موقع پر حنیف عباسی کی جیل سپرٹنڈنٹ آفس میں موجودگی پر انکوائری رپورٹ مسترد کردی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق عثمان بزدار نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈٹ سعید اللہ گوندل کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ڈی آئی جی جیل راولپنڈی کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم بھی دیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے جس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کو مسترد کیا ہے اس میں ڈی آئی جی جیل ملتان ملک شوکت ،ْ اسٹنٹ آئی جی جوڈیشل ملک صفدر شامل ہیں ۔ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اڈیالہ جیل کے سپرٹنڈنٹ سعید اللہ گوندل کو بری الذمہ قرار دیا گیا تھا اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل و دیگراہلکاروں کوذمہ دار قرار دے کر کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں