نواز شریف کل جمعرات کو ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

اڈیالہ جیل سے رہائی اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد سابق وزیر اعظم کاعوامی جلسے سے پہلا خطاب ہو گا

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:49

نواز شریف کل جمعرات کو ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے
ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیرا عظم محمد نواز شریف کل جمعرات کو ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،ْاڈیالہ جیل سے رہائی اور بیگم کلثوم نواز کے انتقال کے بعد سابق وزیر اعظم نواز شریف کاعوامی جلسے سے پہلا خطاب ہو گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سا بق وزیر اعظم نواز شریف دن دو بجے ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے اس سلسلے میں شہر بھر میں استقبالی بینرز اور پوسٹرز لگا دئیے گئے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں