راولپنڈی،قومی اسمبلی کی4حلقوں پر ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف نے دو سیٹیں جیت کر میدان ما رلیا

�شست پر مسلم لیگ ن اور 1 نشست مسلم لیگ قنے کامیابی حاصل کی

پیر 15 اکتوبر 2018 01:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2018ء) ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی ڈویژن میںقومی اسمبلی کی4حلقوں میںہونے والے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کی 2 نشستوں پر تحریک انصاف اور1،1نشست پر مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں میں سی1 مسلم لیگ ن اور دوسری تحریک انصاف نے حاصل کر لی اتوار کی شام جاری ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این ای56(اٹک)سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک سہیل خان کمڑیال 115273ووٹ لے کر پہلے اور تحریک انصاف کے ملک خرم علی خان 80022ووٹ لے کر دوسرے اور تحریک لبیک پاکستان کے سید فیصل محمود گیلانی 17040ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے حلقہ این ای60پرکانٹے دار مقابلے کے بعد تحریک انصاف کے امیدوار و وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق ووٹ 45836لے کر کامیاب ہو گئے ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان44483 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے این اے 63سے تحریک انصاف کے امیدوارو وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کے صاحبزادے منصور حیات خان 59540ووٹ لے کر پہلے اورمسلم لیگ ن کے امیدوارعقیل ملک36804ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے این ای65(چکوال)سے مسلم لیگ ق کے امیدوار و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین 98364ووٹ لے کر پہلے اور تحریک لبیک پاکستان کے میجر (ر)یعقوب سیفی 34811ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے اسی طرح جبکہ صوبائی حلقہ پی پی3(اٹک )سے تحریک انصاف کے اکبر خان تنولی 26466ووٹ لے کرپہلے اورمسلم لیگ ن کے سردار افتخار خان 23945ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے صوبائی حلقہ پی پی 27(جہلم )سے مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی ناصر للا60492ووٹ لے کر پہلے اورتحریک انصاف کے راجہ شاہنواز59721ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے یاد رہے کہ 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں این ای60سے مسلم لیگ ن کے امیدوار و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عدالت سے سزا کے بعد الیکشن کمیشن نے اس حلقے کا الیکشن ملتوی کر دیا تھاجبکہ این اے 63سے کامیاب رکن قومی اسمبلی و وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے این ای63کے علاوہ این ای59پر مشتمل بیک وقت 2حلقوں سے کامیابی کے بعد این ای63کی نشست خالی کر دی تھی مذکورہ دونوں حلقوں میں غلام سرور خان نے آزاد حیثیت میں جیپ کے نشان پر الیکشن لڑنے والے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو شکست دی تھی تاہم این ای63کا حلقہ خالی ہونے کے بعد یہاں آج دوبارہ مقابلہ ہو گا ادھر پولنگ کا عمل مکمل ہوتے ہی دونوں پارٹیوں کے کارکنان اپنے امیدواروں کے مرکزی الیکشن دفاترکا رخ کر لیااس موقع پرمری روڈ پر ن لیگ کے کارکنوںکے جمع ہونے سے ٹریفک بلاک ہو گئی مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان نے اس موقع پر کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ ہم الیکشن جیت رہے تھے کچھ پولنگ اسٹیشنوں کے رزلٹ روک کر نتائج تبدیل کئے گئے جبکہ الیکشن سے قبل انتخابی مہم میںشیخ رشید لوگوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیتے رہے اور سرکاری وسائل سے بھتیجے کی انتخابی مہم چلاتے رہے ادھر پولنگ ختم ہوتے ہی تحریک انصاف کے کارکنا ن بڑی تعداد میں لال حویلی پہنچ گئے جہاں پر 50فیصد سے زائد نتائج موصول ہوتے ہی جشن کا سماں بندھ گیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں