چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قندھار واقعہ کی شدید مذمت

جمعہ 19 اکتوبر 2018 00:00

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قندھار واقعہ کی شدید مذمت
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹویٹ کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے قندھار میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ افغان اور دوسری سکیورٹی فورسز افغانستان میں طویل عرصہ سے جاری تشدد کے خاتمہ میں کامیابی حاصل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن خطہ میں امن کیلئے ناگزیر ہے اور ہم اس سلسلہ میں تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں