راجہ بازارکوٹ مارکیٹ میں آتشزدگی سے متعدد دکانیں جل گئیں

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) راجہ بازار میں کوٹ مارکیٹ میں آتشزدگی سے متعدد دکانیں جل گئیں تاھم ریسکیو 1122نے آگ پر قابو پاکر اسے پھیلنے سے روک دیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق جمعہ کو راجہ بازار میں واقع کوٹ مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع پر فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ آتشزدگی سے متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں ۔ذرائع نے مزید بتایاکہ کوٹ مارکیٹ کے تاجروں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔ریسکیو 1122ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاھم آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں