چیئر مین بحریہ ٹائون ملک ریاض کا پاکستانیوں کو ایک اور بڑا تحفہ، سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلسز سینٹر کا افتتاح کردیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

چیئر مین بحریہ ٹائون ملک ریاض کا پاکستانیوں کو ایک اور بڑا تحفہ، سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلسز سینٹر کا افتتاح کردیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) بحریہ ٹائون کے چیئر مین ملک ریاض نے سٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلسز سینٹر کا افتتاح کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹائون کے فیز 8میں قائم ڈائیلسز سینٹر میں 800مریضوں کا علاج جاری ہے جبکہ یہاں لیور ،کڈنی اور ہارٹ ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔افتتاح کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ،جو بھی پاکستان کو آگے لے کر جائے گا وہ ملک کا ہیرو ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں پاکستان میں ہر شخص کے پاس گھر ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مریضوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کیا جا رہا ہے ،لوگوں کو علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا ،بیرون ملک جو علاج لاکھوں میں ہوتا ہے یہاں 30 سے 35 ہزار میں ہو گا ،عوام کی سہولیات کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ ہسپتال غریبوں کے لئے ہین بحریہ ٹائون کے لاہور میں لیور ‘ کڈنی ٹرانسپلانٹ سینٹر اور انجیو گرافی کے ہسپتال ہیں ہمارے ہسپتالوں میں روزانہ 8 سے 9 ہزار مریضوں کا علاج ہوتا ہے بچوں کی انجیو گرافی بھی ہوتی ہے۔

اور ہارٹ بائی پاس ہوتا ہے انہوں نے کاہکہ ابھی تو کچھ بھی نہیں ہوا ہماری خواہش ہے کہ ملک میں اس طرہ کے دو سو ہسپتال اور 2000 بحریہ دسترخوان ہوں ملک کے ہر بچے کو تعلیم ملے عوام کی زندگی محفوظ ہو ہم اپنے منصوبوں کو آگے لے کر چلیں گے۔ ایک سوال پر کہا کہ ہم نے لاہور میں دنیا کی ساتوین بڑی مسجد بنائی ہے اور کراچی میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا کام آخری مراحل میں ہے جو اس سال کے آخر تک مکمل ہوگی اور اس میں بینک وقت آٹھ لاکھ نمازی نماز ادا کر سکیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں