انتظامیہ کی شاپنگ بیگز کے استعمال کی روک تھام اور کپڑے کے ککبنے تھیلوں کے استعمال کی آگاہی مہم

کپڑے اور ریکسین کے بیگز پر ماحول کو آلودگی سے بچانے شجرکاری اور ماحول دوست سرگرمیوںمیںحصہ لینے کے پیغامات

اتوار 21 اکتوبر 2018 15:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) حکومت کے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شہریوں میں ماحول دوست رویوں کوفروغ دینے کیلئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کی طرف سے شاپنگ بیگز کے استعمال کی روک تھام اور کپڑے کے بنے ہوئے تھیلوں کے استعمال کو رواج دینے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت حکومت پنجاب کے تمام محکموں اوراداروں کو نمونے کے طورپر کپڑے اور ریکسین سے بنے ہوئے مختلف سائز کے خوبصورت اور مضبوط شاپنگ بیگزکے تحائف جاری کئے گئے ہیں جس کامقصد ان کے زریعے دفاتر گھروں اور روزمرہ عام زندگی میں خریداری کے دوران شاپنگ بیگز کے استعمال کو کم سے کم کرنا اور اس کے بدلے کپڑے سے بنے ہوئے بیگز کا استعمال عام کرنا ہے۔

کپڑے اور ریکسین کے بیگز پر ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لئے شجرکاری اور ماحول دوست سرگرمیوںمیںحصہ لینے کے پیغامات دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے کے لئے حکومتی اور عوامی سطح پر جاری مہم کا مقصد صحت و صفائی کے بنیادی اصولوں سے آگاہی ہے جس کے لئے مختلف نوعیت کی سرگرمیوںکے ساتھ ساتھ لوگوںمیں شاپنگ بیگ کے استعمال کے رجحان کو بتدریج ختم کرنا ہے تاکہ ماحولیاتی کثافتوںکا باعث بننے والے کیمیکلز کم سے کم استعمال میں آئیں اور ماحول کو خوشگوار اور صحت بخش بنایا جاسکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں