ایریاروات کے زیریں علاقوں میںآبی نالوں کو آلودگی سے محفوظ کیا جائے ،ثناء اللہ اختر

صنعتوں کے ویسٹ میٹریل سے انسانی و حیوانی زندگی کے خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے

اتوار 21 اکتوبر 2018 15:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ سی ڈی اے انڈسٹریل ایریا روات کے زیریں علاقوں میںصاف پانی کے نالوں کو آلودگی سے محفوظ کرنے کے اقدامات کرے جہاںمقامی صنعتوں کے گرائے جانے والے کیمیائی ویسٹ سے دیہی علاقوں کے شہریوں اوران کے مویشیوں کوان گنت پریشانیوں کاسامنا ہے - انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلاس میں کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال ، محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے - انہوں نے کہا کہ مذکور نالوں میںتعفن سے دیہی علاقوںمیں فضائی آلودگی بھی پھیل رہی ہے ،پینے کے پانی کے کنویں بھی متاثرہو رہے ہیںاوراس طرح شہریوں کی صحت و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں-

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں