راولپنڈی بورڈ ، انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات (آج )شروع ہو ں گے

ضمنی امتحانات کے لیے 51 امتحانی مراکزقائم ، 51 ممتحن ، 60نائب ممتحن تعینات

اتوار 21 اکتوبر 2018 18:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات (آج ) 22اکتوبرسے شروع ہو ں گے ۔ترجمان بورڈ ارسلان چیمہ نے اے پی پی کو بتایاکہ امتحانات کے شفاف انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تمام طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ طلباء و طالبات کی رول نمبر سلپس ان کے داخلہ فارم پر دیئے گئے پتہ پر ارسال کر دی گئی ہیں اگر کسی طالب علم کو رول نمبر سلپ وصول نہیں ہوئی تو وہ بورڈ آفس یا کنٹرولر امتحانات کے فون نمبر 051-5450917, 051-5450918 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ترجمان بورڈ ارسلان چیمہ نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات کے لیے 51 امتحانی مراکزقائم کئے گئے ہیں جن میں طلباء کے امتحانی مراکز کی تعداد 18 اور طالبات کے امتحانی مراکز کی تعداد24 جبکہ 09 مشترکہ امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ضلع اٹک میں 07، چکوال میں05، جہلم میں 09، راولپنڈی لوکل 17 اور راولپنڈی مفصل میں 13 امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح 51 ممتحن مرکزاور 60نائب ممتحن مرکز تعینات کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں