اُردو پوائنٹ پاکستان راولپنڈیراولپنڈی کی خبریںمحکمہ ایکسائز کی نادہندہ گاڑی مالکان کو واجبات ادائیگی کی ہدایت ایکسائز ..

محکمہ ایکسائز کی نادہندہ گاڑی مالکان کو واجبات ادائیگی کی ہدایت

ایکسائز راولپنڈی ڈویژن ، نادہندگی پر 74گاڑیاں تھانوں میں بند ،700گاڑیوں کے کاغذات ضبط

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے نادہندہ گاڑی مالکان کو خبردار کیا ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگرمحکمہ نادہندگا ن کی گاڑیاں بند کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر قانونی کارروائی کر سکتا ہے ،ذرائع نے بتایاکہ قبل ازیں نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے ڈویژن بھر میں گرینڈ آپریشن کے دوران 74گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند جبکہ700گاڑیوں کے کاغذات ضبط کر لیے ۔

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی ڈویژن کے چاروں اضلاع جہلم ،اٹک ،چکوال اور راولپنڈی میں محکمہ ا یکسائز کی ٹیموں نے نادہندہ گاڑیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوسرے مرحلے کے دوران ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی اور دیگر نادہندگی پر مجموعی طور پر 74 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دیں ۔

(خبر جاری ہے)

ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ضلع راولپنڈی میں ٹوکن ٹیکس و دیگر نادہندہ 20گاڑیاں راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں بند کی گئیں جبکہ ٹوکن ٹیکس نادہندہ 560گاڑیوں کے کاغذات ضبط کیے گئے ۔

ضلع چکوال میں 30گاڑیاں بند کی گئیں جبکہ 46گاڑیوں کے کاغذات ضبط کیے گئے ۔ضلع جہلم میں 18گاڑیاں بند کی گئیں جبکہ 64گاڑیوں کے کاغذات ضبط کیے گئے ۔اسی طرح اٹک میں بھی کارروائی کی گئی جس کے دوران نادہندگی پر 25گاڑیوں کے کاغذات ضبط کیے گئیاور 6گاڑیوں گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جنھوں نے ٹوکن ٹیکس سمیت دیگر نادہندہ گاڑیوں کے مالکان کے خلاف انضباطی کارروائی کی ۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشدنے کہاکہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کی رعائتی مدت 30ستمبر تک دی گئی تھی جس کے بعد ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف ڈویژن بھر میں گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ یہ آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان سے جرمانے کے ساتھ ٹیکس وصولی کی جائے گی ۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

راولپنڈی شہر کی مزید خبریں