ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزکا ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی کا دورہ

شہر میں جاری انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ، مشتبہ مریض سامنے آنے کی صورت میں کیس رسپانس یقینی بنانے کی ہدایت

اتوار 21 اکتوبر 2018 19:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر میں لاروا سلائیڈنگ کی سرگرمیاں جاری ہیں تاہم ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے کے لیے ضلعی حکومت کے ساتھ عوام کو تعاون کرنا ہوگا۔اور ڈینگی سے بچائو کی خفاظتی تدابیر بروقت اپنانا ہو ںگی۔ انھوں نے کہا کہ راولپنڈی کے ہسپتالوں میں رواں سال ڈینگی کے مشتبہ مریضوں میں سے بڑی تعداد آزاد کشمیر،خیبر پحتونحوا اوراسلام آباد کے شہریوں کی شامل ہیں تاہم راولپنڈی میں مشتبہ کیس سامنے آنے کی صورت میں فوری کیس رسپانس یقینی بنایا جا تا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جڑواں شہروں میں اس وقت ڈینگی کے مشتنبہ مریض رپورٹ ہو رہے ہیں تاہم کسی مریض کی ہلاکت نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر منیر احمد نے راولپنڈی میں انسداد ڈینگی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرخالد محمود،ڈی او ایچ ڈاکٹرعظمی حیات ڈاکٹر طاہر رضوی اور ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سجاد نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد کوراولپنڈی شہر میں ڈینگی سے بچائو کے لیے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ڈاکٹر منیر احمد نے شہر کے دیگر علاقوں سمیت کنٹونمنٹ ایریا میں جاری سر گرمیوں کا بھی جائزہ لیا۔انھوں نے فیلڈ افسران کو کنٹونمنٹ بورڈ کے تعاون سے انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایا ت کی۔ اس موقع پرانھوں نے کہا کہ شہر بھر میں ڈینگی مچھر سے بچائو کی آ گہی مہم چلائی جائے۔انھوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پارکوں، قبرستانوں،ورکشاپوں،ٹائر شاپوں اوررہائشی و صنعتی علاقوں میں لاروا سائیڈنگ سرگرمیوں کو تیز کیا جائے۔انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں ،گلی محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی سے بچائو کی خفاظتی تدابیر لازمی اپنائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں