راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں 12 ملزمان گرفتار

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تھانہ مندرہ پولیس نے دوران گشت وناکہ بندی ایک ٹیوٹا ہائی ایس نمبری 5532 ۔LES جو کہ جانب راولپنڈی آرہی تھی کو روک کر تلاشی لینے پر میر حمزہ اور وقاص شاہ کے قبضہ سے 4000گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ جاتلی پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے محبوب کے قبضہ سے 1250گرام چرس ،تھا نہ مری پولیس نے معز خان سے 240گرام چرس ،تھانہ نصیر آباد پولیس نے رخسانہ اور شاہد سے 80لیٹر کھلی شراب ،تھانہ مورگاہ پولیس نے اسامہ سے 10لیٹر کھلی شراب ،تھانہ رتہ امرال پولیس نے اکرام سے 05لیٹر کھلی شراب جبکہ تھانہ روات پولیس نے کاشف سے 08لیٹر کھلی شراب، اشتیاق سے 06لیٹر کھلی شراب ،رزاق سی07لیٹر کھلی شراب اور سرفراز سے 05بوتل شراب رآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں