راولپنڈی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 6ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ،پتنگ بازوں ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں، غیرقانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں اور غیر قانونی ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 06ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ سٹی پولیس نے کامران سے 01عددکلاشنکوف ،تھانہ نیوٹائون پولیس نے وجاہت اللہ سے 50عدد پتنگیںبرآمد کیں ،تھانہ مورگاہ پولیس نے یاسراور ذیشان کو غیر قانونی ڈیزل فروخت کرتے ہوئے گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 70لیٹر ڈیزل ،کین اور پیمانے برآمد کر لیے ،تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر محمد ساجد کو گرفتار کر لیا جبکہ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سعید کو غیر قانونی گیس ریفلنگ کرتے ہوئے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے آلات گیس ری فلنگ قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں