پاکستان میں دستیاب پانی کا 93 فیصد زرعی مقاصدمیں استعمال ہوتا ہے، وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال

پیر 22 اکتوبر 2018 19:46

پاکستان میں دستیاب پانی کا 93 فیصد زرعی مقاصدمیں استعمال ہوتا ہے، وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال
راولپنڈی 22اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان کا پانی کی کمی کے چیلنجز کا سامنا کرنے والے ممالک میں ساتواں نمبر ہے، پاکستان میں دستیاب پانی کا 93 فیصد زرعی مقاصد جبکہ 7فیصد روز مرہ استعمال میں آتا ہے، پانی کی بچت کیلئے عوام میں شعوری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کیا ۔

وزیر زراعت پنجاب نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں دستیاب پانی کا ایک ایک قطرہ بچانا از حد ضروری ہے، پانی کا بحران ہمارے ملک میں شدت اختیار کرسکتا ہے۔

(جاری ہے)

قیام پاکستان کے وقت ملک میں ہر شہری کیلئے 5 ہزار 6سو کیوبک میٹر پانی موجود تھا جو اب کم ہو کر ایک ہزار کیوبک میٹر رہ گیاہے اور 2025 تک 8 سو کیوبک میٹر رہ جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ زرعی استعمال کیلئے دستیاب پانی کے باکفایت استعمال کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہا ہے۔

اس ضمن میں 67 ارب روپے کی مالیت سے جاری پراجیکٹ کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی کے تحت ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کی جارہی ہے اور آبپاش کھالہ جات کو پختہ کیا جارہا ہے تاکہ پانی کے ضیاع میں کمی واقع ہو۔ محکمہ زراعت ڈرپ اریگیشن سسٹم لگانے پر 60 فیصد سبسڈی فراہم کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں