اڈیالہ جیل سے قیدیوں کے راشن میں مبینہ خوردبرد کئے جانے کا انکشاف

اڈیالہ جیل سے راشن چوری کی وڈیو جعلی ہے،سینئر کلرک کے خلاف تادیبی کارروائی کیلئے اذئی جی جیل خانہ جات کو لکھ دیاگیا

منگل 23 اکتوبر 2018 14:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) اڈیالہ جیل سیقیدیوں کے راشن میں مبینہ خوردبٴْرد کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل کے سینئر کلرک نے بتایا کہ اڈیالہ جیل سیقیدیوں کے راشن میں مبینہ خردبٴْرد کی جارہی ہے ،انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری راشن کے چاول، چینی، گھی ،چائے کی پتی میں خوورد برد کی گئی۔

(جاری ہے)

وڈیو کے مطابق راشن ایک گاڑی میں جیل سے نکال کر گودام میں پہنچایا گیا ۔جیل سپرنٹنڈنٹ منصور اکبر کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل سے راشن چوری کی وڈیو جعلی ہے،سینئر کلرک کے خلاف تادیبی کارروائی کیلئے اذئی جی جیل خانہ جات کو لکھ دیا۔انہوں نے بتایا کہ سینئر کلرک کا ٹھیکیدار سے ذاتی مسئلہ چل رہا ہے ،ْپک اپ میں صرف سوکھی روٹیاں لے جائی گئیں، راشن نہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں