مولانا فضل الرحمان کو دل کی تکلیف،اسپتال پہنچا دیا گیا

مولانا فضل الرحمان چیک اپ کےبعد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے واپس گھر روانہ ہوگئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 12 نومبر 2018 18:43

مولانا فضل الرحمان کو دل کی تکلیف،اسپتال پہنچا دیا گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر 2018ء) مولانا فضل الرحمان ن دل کی تکلیف کے باعث اسپتال پہنچ گئے،چیک اپ کےبعد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے واپس گھر روانہ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کا حالیہ الیکشن بڑی بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے بری خبر بن کر آیا۔پاکستانی سیاست کے بڑے بڑے برج اس الیکشن میں الٹ گئے اور سیاست کے منجھے ہوئے نام پہلی مرتبہ ایوان سے باہر رہ گئے۔

ایسے ہی بڑے ناموں میں سے ایک نام جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان گروپ کے سربراہ اور حالیہ انتخابات میں ایک مرتبہ دوبارہ منظرعام پر آنے والی متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ہیں۔انہیں پاکستان تحریک انصاف کے علی امین گنڈاپور نے انتخابات میں شکست دی ۔مولانا فضل الرحمان نے اپنی شکست کو قبول نہ کرتے ہوئے دھاندلی کے الزامات لگائے اور گزشتہ ایام میں منعقد ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان نے انتخابات کو مسترد کردیا اور حلف نہ اٹھانے کی بات کی ۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے بعد اتحادیوں سے مشاورت سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسمبلیوں میں جاکر حلف لیا جائے اور وہاں اس معاملے کو اٹھایا جائے۔مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں کا کہنا تھا کہ مولانا پے در پے سیاسی  شکستوں  کے بعد شدید ذہنی دباو کا شکار تھے اور کافی اپ سیٹ نظر آرہے تھے۔اب اس حوالے سے خبر یہ ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہے۔انکو دل کی تکلیف ہوئی ہے، جس کے بعد انکے راولپنڈی کے ادارہ امراض قلب میں منتقل کردیا گیا۔جہاں ان کے ٹیسٹ ہوئے۔تاہم طبی معائنے کے بعد وہ گھر واپس روانہ ہو چکے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں