آئی جی پنجاب کے احکامات پر پولیس کی چارروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

پولیس کالج سہالہ کے ماہر انسٹرکٹر ز اور ماہرنفسیات تبدیلی رویہ کے متعلق خصوصی لیکچر دیں گے

پیر نومبر 23:34

آئی جی پنجاب کے احکامات پر پولیس کی چارروزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 نومبر2018ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کے احکامات پر راولپنڈی ضلع میں پولیس رویہ میںتبدیلی کے متعلق ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیاایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کی نگرانی میںپولیس لائن ہیڈ کواٹرز میں2الگ الگ مقامات پر منعقد ہ یہ ورکشاپ 4 دن جاری رہے گی پولیس کالج سہالہ کے ماہر انسٹرکٹر ز اور ماہرنفسیات تبدیلی رویہ کے متعلق خصوصی لیکچر دیں گے صوبہ بھر میں پولیس افسران و ملازمین کے رویہ میں بہتری کیلئے خصوصی ٹریننگ روکشاپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ورکشاپ میں خصوصی لیکچرز کے لئے پولیس کالج سہالہ سے انسپکٹر خالد قریشی سمیت 6 ماہر انسپکٹر انسٹرکٹروں اور ایک خاتون ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ورکشاپ کے پہلے مرحلے میں اے ایس آئی عہدہ سے لے کر ڈی ایس پی عہدہ تک افسران شرکت کررہے ہیں ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پولیس افسران و ملازمین کے رویہ میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments