مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ لاپتہ

پولیس نے سید احمد شاہ کو تحویل میں نہیں لیا ،ْ تفتیش آگے بڑھانے کے لیے ان کی سخت ضرورت ہے ،ْ سینئر پولیس افسر

منگل 13 نومبر 2018 14:10

مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ لاپتہ
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2018ء) جمعیت علماء اسلام (س) کے شہید رہنما مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ لاپتہ ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر چاقوئوں کے وار کرکے شہید کردیا گیا تھا۔ مولانا سمیع الحق کے سیکرٹری احمد شاہ اکوڑہ خٹک میں اپنی رہائش گاہ سے پراسرار طور پر چار دن سے لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

وہ مولانا کی زندگی میں آخری وقت تک ان کے ساتھ رہے اور ان کا موبائل فون بھی مسلسل بند مل رہا ہے ،ْ رابطہ نہ ہونے پر لواحقین اور قریبی حلقے تشویش کا شکار ہیں۔سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ احمد شاہ سے تین چار دن سے رابطہ نہیں، پولیس اور کئی دیگر ادارے مقدمے کی تحقیقات کر رہے ہیں، ممکن ہے ان میں سے کسی نے تفتیش کیلئے بلایا ہو۔تھانہ ائیرپورٹ میں مولانا سمیع الحق کے حوالے سے درج مقدمے میں پولیس سے بھرپور تعاون کیا جارہا۔ ادھر راولپنڈی پولیس کے سینئر آفیسر کا کہنا ہے کہ پولیس نے سید احمد شاہ کو تحویل میں نہیں لیا جبکہ تفتیش آگے بڑھانے کے لیے ان کی سخت ضرورت ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں