آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کے صاحبزادے کی شادی کی تصاویر وائرل

مہندی کی تقریب میں عاطف اسلم کی پرفارمنس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 نومبر 2018 16:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 نومبر 2018ء) : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔ سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے صاحبزادے کی شادی کی تقریبات کی تصاویر وائرل ہو گئیں ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی شادی ایک معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی صاحبزادی ماہ نور صابر سے ہوئی۔

شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہیں جنہیں کافی زیادہ شئیر کیا جا رہا ہے۔
شادی کی تقریب لاہور کے ایک معروف میرج ہال میں منعقد کی گئی جہاں علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد باجوہ کا ماہ نور صابر سے نکاح پڑھایا۔
سعد باجوہ کی شادی میں معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

شادی کی تقریب میں اہل خانہ نے گلابی رنگ کی پگڑیاں پہن رکھی تھیں ۔
آرمی چیف کے صاحبزادے کی شادی کی تصاویرمیں تمام مہمانوں کو بھی گلابی پگڑیاں پہنے ہوئے دیکھا گیا ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے صاحبزادے سعد صدیق باجوہ کی تقریب ولیمہ آرمی ہاؤس میں  منعقد کی گئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
  وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس سمیت متعدد معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ دعوت ولیمہ میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، شیخ رشید، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، گورنر پنجاب چودھری سرور، امریکہ اورافغانستان کے سفیر ، برطانوی ہائی کمشنر ، شعیب اختر،شہزاد رائے ، بلاول بھٹو ، خواجہ آصف ، پرویز الہٰی، اور چودھری نثار سمیت دیگر معروف سیاستدان بھیشریک ہوئے۔

علاوہ ازیں اتقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ سعد باجوہ کی مہندی کی تقریب میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے پرفارم کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سوشل میڈیا پر عاطف اسلم کی پرفارمنس کی وائرل ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

 واضح رہے کہ سعد صدیق باجوہ کی شادی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جبکہ اُردو پوائنٹ پر سعد باجوہ کی شادی سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کو دس ہزار سے زائد مرتبہ شئیر کیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں