آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 215ویںکور کمانڈر کانفرنس کا انعقاد،

جیو سٹریٹجک اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

منگل نومبر 20:40

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 215ویںکور کمانڈر کانفرنس ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 نومبر2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 215ویںکور کمانڈر کانفرنس میں جیو سٹریٹجک اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق منگل کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 215ویں کورکمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی ۔

(جاری ہے)

کورکمانڈر کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز ،پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیب ،مشرقی سرحد کی صورتحال بالخصوص بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزیوں جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کو ہدف بنا نے کے امور زیر غور آئے ۔کورکمانڈر کانفرنس نے ملک میں قیام امن کے لئے ریاستی اداروں اور قانون کی حکمرانی کے لئے اپنا مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments