بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن،3ہزار سے زائد موٹر سائیکل تھانوں میں بند

بدھ 14 نومبر 2018 23:26

راولپنڈی 14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) موٹر سائیکل سواروں کی سیفٹی کے پیش نظر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران03ہزار سے زائد موٹر سائیکل ضلع راولپنڈی کے مختلف پولیس سٹیشنز ، پولیس لائن راولپنڈی اور مختلف ٹریفک چوکیوں میں بند کر دیئے گئے جبکہ 18ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے 52لاکھ 03ہزار05سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق راولپنڈی ٹریفک پولیس نے عدالتی احکامات کی روشنی میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کر رکھا ہے جو گزشتہ 14دنوں سے جاری ہے اس دوران ہزاروں کی تعداد میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کاروائی کی گئی جو بلا امتیاز جاری ہے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر پہلی بار چالان جبکہ دوسری بار موٹر سائیکل تھانے میں بند کیاجارہا ہے اسی طرح راولپنڈ ی ٹریفک پولیس نے بغیر ہیلمٹ ہونے پر چالان شدہ کاغذات کی وصولی متعلقہ آفیسر کو ہیلمٹ دیکھا کرہو گی جبکہ موٹر سائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لئے اپلائی کرنے والے امیدوار کو بھی ٹیسٹنگ سسٹم میں شامل ہونے سے پہلے ہیلمٹ کی شرط رکھی گئی ہے ان تمام اقدامات کا مقصد موٹر سائیکل سواروں کی سیفٹی کو یقینی بنانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں