راولپنڈی، جشن آمد رسول عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے 12ربیع الاول سرکاری سطح پر منانے کے اعلان کے بعد شہر بھر میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی عمارتوںپر برقی چراغاں ، گلیوں ، سڑکوں اور بازاروں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا ولادت رسول کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے میونسپل کارپوریشن ،پی ایچ اے اور آرڈی اے سمیت تمام سرکاری ادارے متحرک شہر بھرمیں میلاد کی محافل کا انعقاد قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ ٹکٹوں کی تقسیم شرکا جلوس کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے حکمت عملی وضع کر لی شیخ ندیم

جمعہ نومبر 21:52

راولپنڈی، جشن آمد رسول عقیدت و احترام سے منانے کی تیاریاں
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 نومبر2018ء) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے نبی آخر الزماں ﷺ کا یوم ولادت سرکاری سطح پر منانے کے اعلان کے بعد ملک کے دیگر حصوں کی طرح راولپنڈی میں 12ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں راولپنڈی میں سرکاری، نیم سرکاری اور نجی سطح پرجشن عید میلادالنبی ﷺ شایان شان طریقے سے منانے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے علاوہ مرکزی سیرت و میلاد کمیٹی سمیت مقامی میلاد کمیٹیوںاورمختلف مذہبی جماعتوں نے بھی پروگرام ترتیب دے دیئے ہیں جس کے لئے شہر بھر میںمحافل نعت ، محمد رسول اللہ ﷺ ریلیوں،میلادجلوسوںاور سیرت کانفرنسزکا اعلان کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب سرکاری ، نیم سرکاری اداروں ، بڑے کاروباری و تجارتی مراکز اور نجی املاک کے علاوہ شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں چوراہوں پر برقی چراغاں کے علاوہ شہر کونعلین مبارک ، خانہ کعبہ،گنبد خضریٰ کے ماڈلز،مہر نبوت پر مبنی جھنڈیوں ،کلمہ طیبہ اورسیرت النبی ﷺ کے حوالے سے خیر مقدمی بینروں سے انتہائی خوبصورتی سے سجایا جا رہا ہے اس ضمن میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی(پی ایچ ای)کی جانب سے محفل میلاد آج (بروزہفتہ )سہ پہر3بجے شہباز شریف پارک راول روڈ پر منعقد ہو گی جس میں چیئر مین پی ایچ اے و سابق رکن صوبائی اسمبلی آصف محمود کے علاوہ راولپنڈی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، پی ایچ اے افسران و عملہ اور شہری شرکت کریں گے اسی طرح میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے زیر اہتمام بڑی محفل نعت بھی آج (بروزہفتہ)صبح9بجے میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے دفتر لیاقت روڈ پر منعقد ہو گی جس میں معروف نعت خواں حضرات کے علاوہ میئرو ڈپٹی میئر راولپنڈی منتخب بلدیاتی نمائندے اور شہر بھر سے شخصیات شریک ہوں گی ،تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام میلاد کانفرنس کل (بروز اتوار)شام7بجے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس میں علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے حسین محی الدین قادری خطاب کریں گے ،فیڈریشن آف یونیورسٹی ویمن کے زیر اہتمام خواتین کی محفل میلاد27نومبرکو اسلام آباد کلب میں اورفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں محفل میلاد 7دسمبر کو یونیورسٹی میں ہو گی جبکہخواتین کی غیر سرکاری تنظیم بی پی ڈبلیو کے زیر اہتمام محفل میلاد یکم دسمبرکوراول ٹائون میں ہو گی اسی طرح سجادہ نشین پیر نقیب الرحمان اور ان کے صاحبزادے پیر حسان حسیب الرحمان کی صدارت میںدربار عالیہ عیدگاہ شریف میں مرکزی محفل میلاد 12ربیع الاول کو صبح10بجے ، سجادہ نشین پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ کی صدارت میںدربار عالیہ موہڑہ شریف خیابان سر سید میں مرکزی محفل میلاد 12ربیع الاول دن11بجے اورسجادہ نشین پیر سرکار جی کی زیر صدارت آستانہ عالیہ گلشن آباد شریف اکال گڑھ میں جاری 12روزہ محافل میلاد کی اختتامی مرکزی محفل 12ربیع الاول بعد نماز مغرب منعقد ہو گی اسی طرح معروف عالم دین ومہتمم پیر سید ریاض حسین شاہ کی زیر صدارت جامعہ تعلیمات اسلامیہ خیابان سرسید میں مرکزی محفل میلاد 12ربیع الاول صبح8بجے منعقد ہو گی ادھر دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج (بروزہفتہ ) گلبرگ ٹائون نئی آبادی میںمحمد قاسم عطاری، کل (بروزاتوار) ترامڑی چوک اور نئی آبادی محمد او یس عطاری، مہتاب عطاری ، 19 نومبر(بروز پیر) بعد نماز عشاسلطان میرج ہال پیر صحابہ چوک جبی علی پور اسلام آبادمیں مرکزی اجتماع اور 21 نومبر(بروز بدھ) نورانی مسجد فراش ٹائون سے عظیم الشان میلادجلوس نکالا جائے گا اس حوالے سے شہر بھر میں یومیہ بنیادوں پر منعقدہ میلاد کی محافل میں قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کے ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے دریں اثنا پی ایچ اے کے چیئر مین آصف محمود نے میلاد کے مرکزی جلوس کے راستوں کو خوبصورتی سے سجانے کا اعلان کر دیا ہے اور پی ایچ اے افسران کو ہدائیت کی ہے کہ جلوس کے راستوں پر گملے لگا کر خوبصورت پھولدار پودے لگانے کے ساتھ پھولوں سے سجاوٹ کی جائے جبکہ چیئر مین آر ڈی اے عارف عباسی نے متعلقہ افسران کو ہدائیت کی ہے کہ جلوس کے راستوں پر جاری ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کیا جائے اور تاخیر کا شکار منصوبوں کے لئے ہونے والی کھدائیاںفوری طور پر بند کر کے جلوس کے راستوں کو کلیئرنے کے ساتھ پیچ ورک مکمل کیا جائے اس ضمن میں مرکزی سیرت ومیلاد کمیٹی کے صدر ندیم شیخ نے آن لائن کو بتایا رسول کریم ﷺ کا یوم ولادت شایان شان طریقے سے منانے کے لئے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں جس کے لئے شہر کی تمام مقامی میلاد کمیٹیوں سے رابطوں کے علاوہ شہر کی تاجر تنظیموں اور سرکاری اداروں کے سربراہان و افسران سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاکہ 12ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے شرکا کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے جامع حکمت عملی مرتب کی جا سکے ۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments