کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، آرمی چیف

جنرل قمر جاوید باجوہ کا رینجرز ہیڈکوارٹرزسندھ کا دورہ، آرمی چیف کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ، کراچی کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سکیورٹی مزید بہتر بنائیں گے، سکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی تومعیشت پروان چڑھے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 نومبر 2018 18:03

کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے، آرمی چیف
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 نومبر 2018ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈکوارٹرزسندھ کا دورہ کیا، ڈی جی رینجرز سندھ نے آرمی چیف کوصوبے میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج رینجرز ہیڈکوارٹرز سندھ کا دورہ کیا جہاں پرڈی جی رینجرز سندھ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کے ہمراہ کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیزبھی تھے۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے آرمی چیف کوکراچی اور صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کراچی قومی معیشت میں انجن کی حیثیت رکھتا ہے۔ کراچی کی تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سکیورٹی مزید بہتر بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی صورتحال بہتر ہوگی تومعیشت اور کاروبار بھی پروان چڑھے گا۔ تاجربرادری کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں