مذہبی رواداری اورقومی آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے‘ڈائریکٹرمحکمہ تعلقات عامہ حامدجاویداعوان

اتوار 18 نومبر 2018 15:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2018ء) ڈائریکٹرمحکمہ تعلقات عامہ حامدجاویداعوان نے کہا ہے کہ مذہبی رواداری اورقومی آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے۔یہ بات انھوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میںمعروف آرٹسٹ علی زیب کا تحریروہدایت کرد ہ سٹیج ڈرامہ ’آدم کے بیٹے‘ کے موقع پرکہی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ عدم برداشت سے معاشرے کوناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے جس سے نمٹنا ہرپاکستانی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔حامدجاویدکاکہنا تھا کہ پاکستانی معاشرہ خوبصورت روایات کا حامل ہے جس کی اصل روح کی بحالی اوربرقراررکھنا ہم سب کا اہم فریضہ ہے۔کھیل پاکستان کی چاروں اقائیوں اورگلگت بلتستان سمیت کشمیرکوکرداروں کی صورت میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں