راولپنڈی پولیس نے 07اشتہاری ومفرور ملزمان سمیت 33ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 18 نومبر 2018 20:20

راولپنڈی۔18 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے 07اشتہاری ومفرور ملزمان سمیت 33ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ کہوٹہ پولیس نے اشتہاری مجرمہ مسماة نازیہ،تھانہ مری پولیس نے اشتہاری مجر م محمد ادریس ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے مجرم اشتہاری خالد محمود ، تھانہ نیوٹائون پولیس نے اشتہاری مجر م اعظم خان جبکہ تھانہ کلرسیداںپولیس نے عدالتی مفروران محمد بشارت ،محمود حسین اوراحسن مجید کو گرفتار کرلیا ۔

راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںکے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئی23ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ نصیر آباد پولیس نے کامران سی1260گر ام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے اعظم سی1400گرام چر س ، تھانہ مندرہ پولیس نے ندیم سے 1300گر ام چر س ، تھانہ نیو ٹائون پولیس نے آصف سے 1200گرام چرس ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے نعمان سی1200گرام چرس، تھانہ پیرودہائی پولیس نے عبداللہ سے 1120گرام چرس، عادل سی800گرام چرس، ظفر سی330گرام چرس، تھانہ چونترہ پولیس نے عبید سے 200گرام چرس، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے شہزاد اور رمضان سے 155گرام چرس۔

(جاری ہے)

تھانہ پیرودہائی پولیس نے اورنگزیب سے 20لیٹر کھلی شراب ،تھانہ بنی پولیس سے نوید سی10لیٹر کھلی شراب اورکامران سے 08لیٹر کھلی شراب ، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ظہور سی08لیٹر کھلی شراب ،کاشف سی08لیٹر کھلی شراب اورعاشر سے 05لیٹر کھلی شراب ،تھانہ آر اے بازار پولیس نے نبیل سی08لیٹر کھلی شراب،تھانہ سول لائن پولیس نے مبین سے 05لیٹر کھلی شراب ،تھانہ کہوٹہ پولیس نے اعظم سے 01 عدد پستول 30 بور معہ 04روند ، تھانہ پیرودہائی پولیس نے نورسلیم سے 01 عدد پستول 30 بور معہ04 روند اورمنیر سے 01عدد پستول 30بور معہ 05روند ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے فیضان سے 01 عدد پستول 30 بور معہ04 روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

دریں اثناء تھانہ پیرووہائی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلا ع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت ٹینکی گرائونڈ خیابان میں بیٹھے ہوئے ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 03 ملزمان احمد خان ،نعمت اللہ اور محمد فیضان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 03 عدد پستول 30 بور معہ 15 روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ملزمان سے مزید تفیش جاری ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں