آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر افسوس کا اظہار

پیر نومبر 16:48

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 نومبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ آرمی چیف نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ حاجی عبدالوہاب کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے حاجی عبدالوہاب کے لواحقین اور پیروکاروں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments