ہم ہائبرڈ عسکریت سے نبرد آزما ہیں ، لوگوں اور نوجوانوں کو اس پروپیگنڈے سے دور رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ، آرمی چیف

قوم بالخصوص نوجوان ہائبرڈ جنگ میں پروپیگنڈے کے خلاف اپنا کردار ادا کریں، آرمی چیف کا بیسویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب

پیر 19 نومبر 2018 22:16

ہم ہائبرڈ عسکریت سے نبرد آزما ہیں ، لوگوں اور نوجوانوں کو اس پروپیگنڈے سے دور رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ، آرمی چیف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم ہائبرڈ عسکریت سے نبرد آزما ہیں،لوگوں اور نوجوانوں کو اس پراپیگنڈے سے دور رکھنا ہماری بڑی ذمہ داری ہے،ہم ہائبرڈ عسکریت سے نبرد آزما ہیں ‘ ہائبرڈ وار میں مذہبی‘ مسلکی اور لسانی بنیادوں پر جنگ لڑی جارہی ہے قوم بالخصوص نوجوان ہائبرڈ جنگ میں پروپیگنڈے کے خلاف اپنا کردار ادا کریںپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (ا آئی ایس پی آر) کے مطابق بیسوی نیشنل سیکیورٹی ورک شاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اس موقع پر شرکا سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اب ہمیں ہائبرڈ جنگ کا سامنا ہے جو کہ مذہبی، لسانی اور مسلکی ایشوز پر کی جا رہی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اس جنگ کے مقابلے کے لیے قومی رسپانس کی ضرورت ہے، یہ ہماری بڑی ذمہ داری ہے کہ لوگوں اور نوجوانوں کو اس پراپیگنڈے سے دور رکھیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے کئی خطرات کا سامنا تھا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے کامیابی سے ان چیلنجز کا سامنا کیا، پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے ان تمام خطرات کو شکست دی۔ان کا کہنا تھا کہ ان گنت قربانیوں کے صلے میں حاصل ہونے والے فوائد سے ہمیں ہر صورت فائدہ اٹھانا چاہیے، اب ہمارا وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور ترقی کریں۔۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں