راولپنڈی آرٹس کونسل میں اظہرفیروزکا تحریرکردہ مزاحیہ واصلاحی کھیل ’انارکی کلی‘پیش کیا گیا

منگل 20 نومبر 2018 15:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) جڑواں شہروںکے آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت آرٹس کونسل نے ایک مزاحیہ واصلاحی کھیل ’انارکی کلی‘پیش کیا جسے اظہرفیروزنے تحریرکیا تھا اورہدایات شمع نیازی نے دیں تھیں۔کھیل کے فنکاروں میں احسان قریشی،اظہرفیروز،،ریحا یوسف،شمع نیازی،عمران رشدی،فقیرحسین،تسکین وکٹراوردیگرشامل تھے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اس سلسلے کوبرقراررکھتے ہوئے 23 نومبرسے لے کر30 نومبرتک روزانہ ایک ڈرامہ پیش کیا جائے گا۔ کھیل ’انارکی کلی‘ایک معاشرتی اصلاحی پہلوکومدنظررکھ کرپیش کیا گیا تھا۔ ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ کونسل نے ہمیشہ اصلاحی اورموضوعاتی ڈراموں کی حوصلہ افزائی کی ہے۔انھوں نے کہا کہ آرٹسٹ یکم دسمبرسے شروع ہونے والے کمرشل ڈرامے کے لیے درخواستیں جمع کرائیں۔سینئرآرٹسٹ عاصمہ بٹ ڈرامہ میں مہمان خصوصی تھیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں