پاکستان کی عزت وسلامتی سب سے عزیز ہے، آرمی چیف

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے، ہم نے فوجی، اقتصادی،سیاسی اور سماجی طور پر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔دنیا دہشتگردی کیخلاف ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 20 نومبر 2018 17:36

پاکستان کی عزت وسلامتی سب سے عزیز ہے، آرمی چیف
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 نومبر 2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر بھر پور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی عزت وسلامتی سب سے بڑی چیز ہے، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے، ہم نے فوجی، اقتصادی، سیاسی اور سماجی طور پر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

دنیا دہشتگردی کیخلاف ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان کی عزت وسلامتی سب سے بڑی چیز ہے۔ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے۔ پاکستان نے علاقائی استحکام کیلئے سب سے اہم کردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کودہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کی خدمات تسلیم کرنی چاہئیں۔ پاکستان نے افغانستان میں بھی امن کیلئے سب سے زیادہ کردار ادا کیا۔ پاکستان خطے میں قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے فوجی، اقتصادی، سیاسی اور سماجی طور پر سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔دنیا دہشتگردی کیخلاف ہماری قربانیوں کو تسلیم کرے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں