پاکستان کا وقار اور سلامتی ہمیشہ مقدم رہے گی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے، دنیا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

منگل 20 نومبر 2018 21:29

پاکستان کا وقار اور سلامتی ہمیشہ مقدم رہے گی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے، دنیا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا وقار اور سلامتی ہمیشہ مقدم رہے گی، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کامیابی سے لڑی ہے اور یہ علاقائی امن کے لئے کردار ادا کررہا ہے، امن کے لئے پاکستان نے فوجی ،اقتصادی ،سیاسی اور سماجی قیمت چکائی ہے، دنیا پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ لڑی اور علاقائی امن میں بھی حصہ لیا ،پاکستان نے افغانستان میں امن کے لئے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ خدمات سرانجام دی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تعاون جاری رکھے گا تاہم پاکستان کا وقار اور سلامتی ہمیشہ مقدم رہے گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں