نبی کریم ﷺکی تعلیمات پر عمل کرکے کامیاب زندگی گزاری جا سکتی ہے۔وفاقی وزیربرائے مذہبی امور

نور الحق قادری کا راولپنڈی کی جامع مسجد میں سیرت نبیؐ کانفرنس سے خطاب

بدھ 21 نومبر 2018 00:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺکی تعلیمات پر عمل کرکے کامیاب زندگی گزاری جا سکتی ہے اس وقت امت مسلمہ کو بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے جہنیںحل کرنے کے لئے تمام مسلمانوں کو اتحاد کرنا ہوگا،مولانا سمیع الحق کا قتل پاکستان کے خلاف ایک سازش تھی تاکہ ملک میں انتشار پھیلے،ملک میں امن و امان برقر رکھنے کے لئے مولانا سمیع الحق نے نہایت اہم کردار ادا کیا ۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نور الحق قادری نے منگل کی رات راولپنڈی کی ایک جامع مسجد میں سیرت نبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ہمیں ظلم اور ناانصافی کے خلاف لڑنے کے لئے بہت سی تعلیمات سکھائی ہیں جن پر عمل کر کے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

حضرت محمد ﷺتمام انسانوں اور پوری کائنات کے لئے رحمت بنا کر بھیجے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے امن ،انسانیت سے محبت وشفق اور روداری کا درس دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جمیت علماء اسلام (س)کے سابق سربراہ مولانا سمیع الحق شہید عظیم مذہبی عالم اور محب وطن تھے انہوں نے مولانا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مولانا نے ہمیشہ ملک میں اتحاد اور امن کے لئے بہت کوشش کی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں امن برقرار رکھنے اور مغربی طاقتوں کو شکست دینے کے لئے ہم آہنگی بہت ضروری ہے۔سیرت نبی کانفرنس میںجمیعت علاء اسلام (س)کے امیر مولانا حامد الحق،مولانا عبدالخبیر آزاد،سید چراغ الدین شاہ اور دیگر علماء نے بھی نبی پاک ﷺ کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں