راولپنڈی میں بینظیر ہسپتال کی پارکنگ سے 6 مشکوک موٹرسائیکلز برآمد۔پولیس

بدھ 21 نومبر 2018 00:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2018ء) تھانہ وارث خان کی حدود بینظیر ہسپتال کی پارکنگ سے 6 مشکوک موٹرسائیکلز برآمد ہوئے ہیں ،پولیس نے تمام موٹر سائیکلز تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق منگل کے روز انتطامیہ کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ بینظیر اسپتال کی پارکنگ میں گزشتہ کئی عرصہ سے چھ موٹرسائیکل کھڑے ہیں جن کو لینے کے لیے کوئی نہیں آیا،موٹرسائیکل مشکوک قرار دینے کے بعد وارث خان پولیس کو آگاہ کیا گیا،تھانہ وارث خان پولیس نے تمام موٹرسائیکل قبضے میں لے لیے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں