پاک فوج پیشہ ور فوج کی طرح مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

بہتر ہو گا کہ مذاکرات کے ذریعے امن اور ترقی کے راستے پر چلا جائے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کنٹرول لائن کے دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعرات 22 نومبر 2018 12:52

پاک فوج پیشہ ور فوج کی طرح مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاک فوج پیشہ ور فوج کی طرح مادر وطن کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار ہے، بہتر ہو گا کہ مذاکرات کے ذریعے امن اور ترقی کے راستے پر چلا جائے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ بھارتی قیادت کی جانب سے بھی اشتعال انگیز بیانات میں اضافہ ہو رہاہے۔

آرمی چیف نے کشمیری عوام کے بلند عزم و حوصلے کو سراہا۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ نے آرمی چیف کو ایل او سی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف کو بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے واقعات پر پاک فوج کی موثر جوابی کارروائیوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند جذبے کو سراہا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں