مرغبانی کا مفت تربیتی کورس (آج)راولپنڈی میں شروع ہو گا

اتوار 9 دسمبر 2018 15:40

راولپنڈی09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) مرغبانی کے شعبے سے وابستہ افراد کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے 05روزہ مفت تربیتی کورس (آج) 10دسمبر سے پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مری روڈ شمس آباد راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ راولپنڈی نے اے پی پی کو بتایاکہ کورس کے اوقات کار صبح 9 بجے تا1 بجے ہوں گے۔

اس کورس میں شرکت کے خواہش مند خواتین و حضرات ادارہ ہذا سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن (آج) 10دسمبر تک ادارہ ہذا میںکروا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ کورس کی کوئی فیس نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مرغبانی سے وابستہ افراد اس کورس سے استفادہ حاصل کر کے اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ اپنی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں