ضلع راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز آج ہوگا،ریفیوزل کیسزاور حساس یو سیز پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ

اتوار 9 دسمبر 2018 19:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ضلع راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز (آج )10دسمبر سے ہو گا ،ریفیوزل کیسزاور حساس یو سیز پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔محکمہ صحت راولپنڈی کے حکام کے مطابق ضلع بھر میں انسداد پولیو مہم کے سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران ریفیوزل کیسز پر بھرپور توجہ دینے کے بھی اقدامات کیے گئے ہیں ۔

ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ نو مبر میں ہو نے والی مہم کے دوران11456نان اٹینڈ ڈ بچے ر یکارڈ کئے گئے جن کو کور کر کہ اب ان کی تعداد 3257 رہ گئی ہے۔ ریفیو زل کیسز میں سے بھی کمی لا کر اس و قت ضلع بھر میں245ر یفیو زل کیسز رہ گئے ہیںجن کو اس مہم میں تر جیحی بنیاد پر سب سے پہلے کور کیا جائے گا تا کہ اس بات کی یقین د ہا نی کی جائے کہ کو ئی بھی بچہ حفا ظتی قطروں سے محر وم نہ رہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ انسداد پو لیو مہم میں 05سال سے کم عمر کے 08لاکھ48ہز ار250بچو ںکو پو لیو سے بچا ئو کے حفا ظتی قطر ے پلوانے کا ہد ف مقر ر کیا گیا ہے۔ اس ضمن میںانتطا ما ت کو حتمی شکل د یتے ہو ئی226 یو سی ایم اوز اور547یریا انچا رج کو مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ2503مو با ئل ٹیمیںتشکیل دیں گئی ہیں اور295 فکسڈ پو ا ئنٹس جبکہ120 ٹرا نزٹ پوانٹس مقرر کئے گئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایاکہ حالیہ انسداد پولیو مہم کے دوران ان علاقوں پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی جن علاقوں سے ماحولیاتی سیمپلز پازیٹو آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں