منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران10ملزمان گرفتار

اتوار 9 دسمبر 2018 20:20

راولپنڈی09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی10ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 510گرام چرس،54لیٹر کھلی شرا ب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تھانہ ریس کورس پولیس نے ذیشان سے 300گرام چرس ،تھانہ مندرہ پولیس نے فرحان سے 210گرام چرس ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے اسد سے 06لیٹر کھلی شراب ، تھانہ بنی پولیس نے اکمل سے 05لیٹر کھلی شراب ،تھانہ صادق آباد پولیس نے صفدر سے 06کھلی شراب ، تھانہ آراے بازار پولیس نے عمر سے 08لیٹر کھلی شراب ، تھانہ ریس کورس پولیس نے شان سے 05لیٹر کھلی شراب اور البرٹ شمعون سے 06 لیٹر کھلی شراب ،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سہیل سے 10لیٹر کھلی شراب اور شوکت سے 08لیٹر کھلی شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں