راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ، 12ملزمان گرفتار

اتوار 9 دسمبر 2018 20:20

راولپنڈی09دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں ،غیر قانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں ،پتنگ فروشوں اور آتش بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 01عدد ریوالور 32بور معہ 25عدد روند ،42عدد اناراور 30عدد پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

تھانہ آر اے بازار پولیس نے ظفر سے 01عدد پستول 32بور،تھانہ پیر ودھائی پولیس نے نعمان سے 25عدد روند ،تھانہ سٹی پولیس نے سید وجاہت اور شیخ مشتاق کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی40عدد انار برآمد کر لیے ۔تھانہ سول لائن پولیس نے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر محمدنعمان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 2عدد انار برآمد کرلئے ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے غیرقانونی گیس ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 6ملزمان رسول خان ،اعجازخان ، حسیب خان ، کاشف ،دائود خان او ر عادل کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے آلات گیس ریفلنگ برآمد کرلئے جبکہ تھانہ مورگاہ پولیس نے محمدطار ق کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے 30عدد پتنگیں برآمدکرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں