پاک فوج میں تقرر و تبادلے، کورکمانڈرلاہور تبدیل

نیشنل یونیورسٹی کے صدرلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کورکمانڈرلاہور جبکہ کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریا ض کو تبدیل کرکے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کردیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 دسمبر 2018 14:10

پاک فوج میں تقرر و تبادلے، کورکمانڈرلاہور تبدیل
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کورکمانڈرلاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کے نتیجے میں کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریا ض کو تبدیل کرکے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا صدر تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان کو کورکمانڈرلاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان اس سے قبل نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدرکے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض انتہائی تجربے کے حامل آفیسر ہیں ۔یہ کمانڈرسدرن کمانڈرتھے توان کی جگہ پر سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کو کمانڈر سدرن کمانڈ جبکہ عامر ریاض کو کورکمانڈر لاہور تعینات کیا گیا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں